16 اکتوبر 2011 - 20:30

سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ فضل کریم نواز لیگ کے ٹکٹ پر فیصل آباد سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے.

ابنا: سنی اتحاد کونسل کی چیئرمین شپ ملنے کے بعد انہوں نے نواز لیگ کی قیادت اور حکومت پر تنقید شروع کر دی جس پر نواز لیگ کے پارلیمانی کمیٹی نے کارروائی کرتے ہوئے ان کے پارٹی اجلاسوں میں شریک ہونے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ فیصل آباد سے مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر منتخب رکن قومی اسمبلی و سنی تحریک کے رہنماء صاحبزادہ فضل کریم کی (ن) لیگ کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں شرکت پر پابندی عائد کر دی گئی، یہ فیصلہ صاحبزادہ فضل کریم کے پنجاب حکومت اور (ن) لیگ کے خلاف بیانات دینے پر کیا گیا، ادھر صاحبزادہ فضل کریم کا موقف ہے کہ کوئی (ن) لیگ کے اجلاس میں میری شرکت پر پابندی عائد نہیں کر سکتا۔ ذرائع کے مطابق (ن) لیگ کی مرکزی قیادت کی ہدایت پر صاحبزادہ فضل کریم کے (ن) لیگ کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں شرکت کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی اب انہیں پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں مدعو نہیں کیا جائیگا۔ ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ پنجاب حکومت اور (ن) لیگ کے خلاف صاحبزادہ فضل کریم کے سخت بیانات دینے کی وجہ سے کیا گیا۔ دوسری جانب سنی تحریک کے رہنما صاحبزادہ فضل کریم نے کہا کہ کوئی (ن) لیگ کے اجلاس میں ان کی شرکت پر پابندی عائد نہیں کر سکتا دعوت ملنے کے باوجود میں خود (ن) لیگ کے اجلاس میں شرکت نہیں کرتا۔ واضح رہے کہ صاحبزادہ فضل کریم (ن) لیگ کے ٹکٹ پر فیصل آباد سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔ ...........

/169